ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں محکمہ جنگلات کے افسران کے ساتھ اجلاس میں احتجاجی کمیٹی کے صدر رویندرا ناتھ کی شرکت

بھٹکل میں محکمہ جنگلات کے افسران کے ساتھ اجلاس میں احتجاجی کمیٹی کے صدر رویندرا ناتھ کی شرکت

Sat, 13 Apr 2019 20:41:41    S.O. News Service

بھٹکل 13؍اپریل (ایس او نیوز) محکمہ جنگلات کے دفتر میں افسران اور جنگلاتی زمین کے اتی کرم داروں کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جنگلاتی زمین کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی ہوراٹا سمیتی کے ضلع صدر رویندرا ناتھ نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ خبر عام ہوئی ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران نے بھٹکل تعلقہ کے 1863اتی کرم داروں کو ان کے قبضے والی زمینوں سے بے دخل کرنے کے لئے حکومت کو سفارش بھیجی ہے۔ مگر اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔اگر کبھی اتی کرم داروں کواس طرح بے دخل کرنے کا قدم اٹھایا گیا تو پھر ہوراٹا سمیتی کی جانب سے ہر قسم کا احتجاج شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس زمین پر لوگ رہائش اختیار کرکے 30سے40 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔ گھروں کے ٹیکس اداکیے جارہے ہیں۔ اتی کرم کو سکرم کرنے کی درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔ جی پی ایس کا عمل بھی کیا گیا ہے۔اس کے باوجود محکمہ جنگلات کے افسران غریب اتی کرم داروں کو ایک باتھ روم تک باندھنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ان کے خلاف مسلسل ظلم وستم کیا جارہا ہے۔ جبکہ امیر اتی کرم داروں کی طرف سے افسران آنکھیں موند لیتے ہیں۔ رویندرانائک نے محکمہ جنگلات کے افسران سے مطالبہ کیا کہ غریب اتی کرم داروں کو انصاف دلانے کا کام کریں۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اے سی ایف بالچندرا نے کہا کہ اتی کرم کے معاملے میں بھٹکل اور ضلع کے دوسرے تعلقہ جات میں بڑا فرق نظر آرہا ہے۔ قبضہ کی گئی زمین پر اتی کرم داروں کی رہائش اہم بات ہوتی ہے۔اتی کرم داروں کو بے دخل کرنے کے لئے حکومت سے کی گئی سفارش کا معاملہ پرانا ہے۔ دوبارہ اس پرکا جائزہ لینے کا کام کیا جارہا ہے۔ پرانا قبضہ داروں کو تنگ کرنے کا کام ہم نہیں کررہے ہیں۔ ماضی میں چند معاملات میں فوجداری مقدمات درج ہوئے ہیں اوراس تعلق سے قانونی کارروائی شروع ہوئی ہے جس کی وجہ سے کچھ مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔ 

اس موقع پر اتی کرم ہوراٹا سمیتی بھٹکل تعلقہ صدر راما موگیرکے علاوہ رضوان، عبدالقیوم، دیوراج وغیرہ موجود تھے۔


Share: